لاہور (سچ نیوز )حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے نئے سا ل کے آغاز پر مہنگائی سے تنگ عوام کو ’ تحفہ ‘ دینے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں تین روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے ۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے بڑھا کر روپے60پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے 25 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔مٹی کا تیل تین روپے 10 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور اگر قیمت بڑھائی جاتی ہے تو مٹی کا تیل 99روپے45پیسے فی لیٹرہو جائے گا۔اوگرانے قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے ۔