اسلام آباد (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے حکومت جہنم کی طرف جارہی ہے ، ان گرمیوں میں لوگوں کا جنازہ نکل جائیگا ، وہ لوگ جو تیس سے چالیس ہزار کمارہے ہیں، وہ بجلی کابل نہیں دے سکیں گے۔جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ میں گفتگوکرتے ہوئے“مصدق ملک نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت بے اختیار ہے تو تحریک انصاف حکومت چھوڑ دے ، ن لیگ بھی حکومت میں رہی ہے لیکن ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم بے اختیار ہیں، نواز شریف کے لئے تین میڈیکل بورڈ بنائے گئے ہیں اور سب نے یہ یہی کہاہے کہ نواز شریف بیمار ہیں اوران کو انجائنہ کی تکلیف بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ یہاں دو نظام ہیں تو پھر اس کو ایک نظام میں بدل دینا چاہئے، تحریک انصاف کو کس نے روکاہے کہ اگر کسی غریب آدمی کو ہارٹ اٹیک کاخطرہ ہوتو اس کو ہسپتال میں منتقل نہ کیاجائے ۔ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 25ارب ڈالر کاقرضہ پانچ سال میں لیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے 6ماہ میں 11ارب ڈالر کا قرضہ لیاہے ،مہنگائی سے غریب کی کمر توڑ دی لیکن ایک دھیلے کاکام نہیں کیا ،حکومت جہنم کی طرف جارہی ہے ، ان گرمیوں میں لوگوں کا جنازہ نکل جائیگا ، وہ لوگ جو تیس سے چالیس ہزار کمارہے ہیں، وہ بجلی کابل نہیں دے سکیں گے ۔
”حکومت جہنم کی طرف جارہی ہے“:سینیٹر مصدق ملک نے مستقبل کے حوالے سے انتہائی خطرنا ک پیشگوئی کردی
”حکومت جہنم کی طرف جارہی ہے“:سینیٹر مصدق ملک نے مستقبل کے حوالے سے انتہائی خطرنا ک پیشگوئی کردی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023