حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کرے، سراج الحق

ملتان: (سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے منی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے کچھ نہیں رکھا، حکومت نے سو دن کے ایجنڈے میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اس عمل کرے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ پورا کرے اور صوبہ بہاولپور کا دیرینہ عوامی مطالبہ بھی تسلیم کیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں صرف ایک شخص کو سزا ملی ہے، باقیوں کو سمن تک جاری نہیں کیا گیا، اس لیے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیموں کی ضرورت سے کسی کو انکار نہیں تاہم جس ڈیم پر تمام صوبے متفق ہیں اس پر کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بہت بڑا مسئلہ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم ہے، لوگوں کی شکایات یہی ہے کہ زیادہ فنڈ لاہور میں لگا دیے جاتے ہیں۔

Exit mobile version