حيدرآباد میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کے چیئرمین میر خان محمد تالپور نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کے مسائل حل کئے ہیں

حيدرآباد (نامہ نگار سچ نیوز) میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کے چیئرمین میر خان محمد تالپور نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کے مسائل حل کئے ہیں، اور آئندہ بھی ٹنڈوجام کے شہریوں کی خدمت کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ٹنڈوجام کے نو منتخب عہدیداروں اور صحافیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میونسپل کے بجٹ کا بڑا حصہ ملازمین کی تنخواہوں میں چلا جاتا ہے، اس کی باوجود میونسپل کمیٹی کے مختلف وارڈوں میں ترقیاتی کام بھی کرائے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحافت ایک پیغمبری پیشہ ہے، صحافیوں پر بہت بڑی ذمیداری عائد ہوتی ہے، کہ وہ عوام کے مسائل کی نشاندھی کریں، تاکہ ان کو حل کیا جا سکے، ٹنڈوجام کے صحافیوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے لیے اپنی قلم کو استعمال کیا ہے، اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، پریس کلب کے مسائل کو حل کریں گے، پریس کلب کے صدر خادم حسین لاکھو نے کہا کہ ٹنڈوجام پریس کلب کے صحافیوں نے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور حکومتی اداروں تک پہنچایا ہے، لیکن افسوس ہے کہ پریس کلب مختلف مسائل سے دوچار ہے، انہوں نے پریس کلب کے مسائل حل کرنے کے لئے چیئرمین کو خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی، تقریب سے پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد دیہی کے جنرل سیکرٹری میر شیر محمد تالپور اور سنیئر صحافی علی محمد جمالی نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ٹنڈوجام سٹی کے صدر محمد شریف قریشی، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر رحیم داد راجو راجپوت، مشتاق حسین سپیو، محمد ایوب مگسی، محب علی مری، میر بابو تالپور، سنیئر صحافی میر شاہنواز تالپور، اورنگزیب بھٹو بھی موجود تھے۔

Exit mobile version