حوثی باغیوں نے 2ملین بچے تعلیم سے محروم کر دیئے، 3600 سکول بند

حوثی باغیوں نے 2ملین بچے تعلیم سے محروم کر دیئے، 3600 سکول بند

صنعاء (سچ نیوز)یمن کے وزیر تعلیم عبداللہ لملس نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے ملک میں بچوں کی تعلیم پر بھی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ حوثیوں کی وجہ سے 19 لاکھ سے زائد بچے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں اور قریبا 3600 سکول اور تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی وزیر نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 2000 پرائمری سکول متاثر ہوئے ہیں یا انہیں حوثیوں نے اپنے دیگر مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ خانہ جنگی کی وجہ سے 67 فی صد سکولوں کے تدریسی عملے کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔یمنی وزیر کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی ملک میں پھیلائی گئی بغاوت کے نتیجے میں 2 ملین سے زائد بچے سکول نہیں جا سکتے۔ یمن میں اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا سکول نہ جا سکنا ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ثابت ہوگا۔

Exit mobile version