صنعاء (سچ نیوز)یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا میں جامعہ صنعا کو بند کردیا اور اس کے طلبہ کو ڈرانے، دھمکانے کے لیے عمارت کے اگرد گرد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کھڑی کردیں اور جامعہ کے55 طلبہ کو اغوا کرکے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا نے یونیورسٹی کے داخلی دروازے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کو الگ کرنے کے لیے فوجی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا ہے اور ان ہی میں زیادہ سرگرم طلبہ کو گرفتاری کے انداز میں اغوا کیا گیا ۔ حوثیوں نے دارالحکومت میں سکیور ٹی مزید سخت کردی ہے اور شہریوں کو صنعا کے مرکز ی مقام میدان التحریر کی جانب جانے سے روکنے کے لیے تلاشی مہم شروع کررکھی ہے۔ حوثی ملیشیا نے میدان التحریر کے نزدیک شاہراہوں پر اپنے دستے تعینات کردئیے اور فوجی گاڑیاں بھی شہر میں گشت کررہی ہیں۔حوثی ملیشیا نے جگہ جگہ ناکے اور سکیورٹی چیک پوائنٹ قائم کر لیے ہیں۔وہاں شہریوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے اور تعاون سے انکار کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے شہر میں ہوٹلوں اور دوسری اقامت گاہوں میں عارضی طور پر مقیم ہونے والے افراد کی جامع تلاشی بھی شروع کررکھی ہے اور اپنی ذاتی شناخت میں ناکام رہنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔حوثیوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ یمنی ریال کی قدر میں نمایاں کمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہری احتجاجی مظاہرے شروع کرسکتے ہیں ۔انھوں نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر ریال کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے خلاف مہم برپا کرنے والے کارکنان کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حوثیوں نے جامعہ صنعا کا محاصرہ کر لیا، 55طلبا اغوا کر لئے
حوثیوں نے جامعہ صنعا کا محاصرہ کر لیا، 55طلبا اغوا کر لئے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024