حمزہ علی عباسی کی جانب سے دین کی تبلیغ کے اعلان کے بعد پاکستانی ان کی بیگم کے کپڑے دیکھ کر غصہ ہوگئے

حمزہ علی عباسی کی جانب سے دین کی تبلیغ کے اعلان کے بعد پاکستانی ان کی بیگم کے کپڑے دیکھ کر غصہ ہوگئے

اسلام آباد( سچ نیوز ) حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام کا مطالعہ کر رہے ہیں اور اسلامی تعلیمات پر مبنی یوٹیوب ویڈیوز بنائیں گے اور دین کی تبلیغ کریں گے تاہم اب ان کی اپنی اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ ایک تصویر سامنے آ گئی ہے جس میں نیمل کا لباس دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ ہو گئے۔ پروپاکستانی کے مطابق اس تصویر میں نیمل نے لہنگا اور بغیر بازو کے جدید فیشن کا حامل بلاﺅز پہن رکھا ہوتا ہے۔

پھر ایک تصویر میں وہ جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس ہوتی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین حمزہ علی عباسی پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایک طرف انہوں نے دین کی تبلیغ کا کام شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور دوسری طرف ان کی اہلیہ کے ملبوسات دیکھیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”وہ سب ٹھیک ہے لیکن ان کی بیگم صاحبہ پر ان کے خود کے کوئی رولز لاگو نہیں ہوتے۔ بیچارے غریب اور عام عوام ان کی باتیں سن سن کر اپنی بہو بیٹیوں کو لیکچر دیتے ہیں۔ دوسروں کو مت سکھاﺅ جب تم اپنی باتوں پر خود عمل نہیں کر سکتے۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”یہ ہر وقت میڈیا کی لڑکیوں کے بارے میں برے کمنٹس دیتے رہتے ہیں اور ان کی اپنی بیوی کا لباس دیکھیں۔“

Exit mobile version