حمزہ علی عباسی کی بیوی ہونے کی دعویدار ایک اور خاتون منظرعام پر آگئی

حمزہ علی عباسی کی بیوی ہونے کی دعویدار ایک اور خاتون منظرعام پر آگئی

لاہور(سچ نیوز)حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور خان سے شادی کے بعد ایک خاتون نے آن کی پہلی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔گزشتہ روز فیس بک اور ٹوئٹر پر انیلہ وریمانی نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی ہیں۔انیلہ وریمانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی ہوں اور حمزہ علی عباسی کا اصل نام جہانزیب خان ہے، مجھ سے نکاح کرنے کے بعد حمزہ علی عباسی غائب ہوگئے تھے اور میں 1999 ءسے اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اسی دوران حمزہ نے مجھ سے بعض اوقات رقم بھی طلب کی تھی۔انیلہ کا کہنا ہے کہ جب مجھے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی اطلاع موصول ہوئی تو میں نے حمزہ سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ جہنم میں جاو¿۔خاتون نے ڈاکٹر شاہد مسعود کا اپنے ٹوئٹر میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے ہی اپنے کزن کے ساتھ منسلک تھی لیکن پولیس کی دخل اندازی کے ڈر کے باعث میں کراچی سے اسلام آباد بھاگ گئی اور وہاں جا کر میں نے حمزہ علی عباسی سے شادی کی۔‘خاتون نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس کے معاملے میں دخل اندازی کے ڈر کی وجہ سے میں اپنے کزن سے شادی نہیں کرسکی اور مجبور ہو کر اسلام آباد میں ایک پنجابی لڑکے سے شادی کرنی پڑی۔

Exit mobile version