لاہور ( سچ نیوز ) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی نجی نوعیت کی ویڈیوز اور آڈیو کالز لیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے بھی شیخ رشید کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام@meerajeeofficial
اداکارہ میرا کی جانب سے انسٹاگرام پر ’میرا جی‘ کے نام سے پرانی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کے تحت وہ اپنے بچپن سے اب تک کی مختلف شخصیات کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام@meerajeeofficial
اداکارہ میرا نے اپنی جوانی کے ایام میں کی گئی فلموں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ، انہوں نے فوٹو شوٹس اور فلموں کے سین کے دوران لی گئی تصاویر بھی اپنی کولیکشن سے مداحوں کیلئے پیش کی ہیں۔
انسٹاگرام@meerajeeofficial
اداکارہ میرا نے شیخ رشید کے ساتھ بھی اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام@meerajeeofficial
یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اداکارہ میرا نے پرانی تصویروں کی کئی پوسٹیں کی ہیں، انہوں نے ہر پوسٹ میں ایک تصویر کو 4 بار پوسٹ کیا ہے۔
انسٹاگرام@meerajeeofficial