حب الوطنی کی نئی مثال، ڈھیروں چینی کمپنیوں نے ہواوے موبائل استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے ڈسکاﺅنٹ لگادیا

حب الوطنی کی نئی مثال، ڈھیروں چینی کمپنیوں نے ہواوے موبائل استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے ڈسکاﺅنٹ لگادیا

بیجنگ(سچ نیوز) چند ہفتے قبل چینی موبائل فون ساز کمپنی ’ہواوے‘ کی سی ایف او مینگ وین ژو کوامریکہ کی درخواست پر کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور تاحال ان کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی۔ اب مینگ وین ژو کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے متعدد چینی کمپنیوں نے حب الوطنی کی نئی مثال قائم کرد ی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کئی چینی ہوٹلوں، سٹورز اور دیگر کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پر ان لوگوں کو خاص رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے جو ’ہواوے‘ کے سمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں۔چین کے کئی پارکس نے بھی ’ہواوے‘ کے صارفین کے لیے انٹری مفت کر دی ہے۔یہ تمام کمپنیاں چینی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ’ہواوے‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی ان ڈسکاﺅنٹ آفرز کے اعلانات کر رہی ہیں۔ایک ریسٹورنٹ نے اس ٹرینڈ میں پوسٹ کی ہے کہ ”جو شخص ہماری کسی بھی برانچ میں کھانا کھائے گا اور بل دیتے وقت ’ہواوے‘ کا فون دکھائے گا اسے بل میں 50یوآن (تقریباً1ہزار روپے)کا ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا۔“چشمے (عینکیں)بنانے والی ایک کمپنی نے نہ صرف ہواوے کا فون دکھانے پر رعایت دینے کی آفر کی ہے بلکہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ جو شخص لوگوں کے سامنے اپنا ایپل آئی فون توڑے گا اسے ہماری طرف سے چشموں کی ایک جوڑی مفت دی جائے گی جس کی قیمت 999یوآن (تقریباً 20ہزار روپے)ہے۔“ژیان شہر کی ایک نوڈلز شاپ نے ہواوے کے ملازمین کے لیے مفت کھانے اور ہواوے استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے 20فیصد ڈسکاﺅنٹ کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version