اسلام آباد( سچ نیوز ) سینئر وفاقی وزراکے رابطے کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کافیصلہ واپس لے لیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ وفاقی حکومت کے سینئر وزرا کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد حکومت اور ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی جانب سے سینئر وزرا کے سامنے پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات سامنے رکھے گئے ہیں جنہیں دور کرنے کی یقین دہانی سینئر وزرا کی جانب سے کروادی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے تمام ارکان بجٹ اجلاس میں حکومت کو ووٹ دیں گے اور ترین گروپ کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔