نئی دہلی(سچ نیوز ) بھارت آئندہ جمعے کو 3500 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے جوہری میزائل کا تجربہ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت اب آبدوز کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے پر تیزی سے کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے پانی کے اندر آبدوز سے فائر کئے جانے والے دو میزائلوں میں سے ایک کے فور جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق میزائل تجربہ آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب پانی کے اندر موجود پلیٹ فارم کی مدد سے کیا جائے گا، اور اس حوالے سے انتباہی نوٹس یعنی نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) اور سمندری انتباہ جاری کیا جاچکا ہے۔ کے فور میزائل 3500 کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ایٹمی وار ہیڈس بھی لے جا سکتا ہے۔ اس طرح اسے بین البراعظمی ایٹمی میزائل قرار دیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اس کے علاوہ 700 کلومیٹر سے زیادہ کی اسٹرائیک رینج کے ساتھ ایک اور میزائل بی او 5 پر بھی کام کررہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اگنی 3 اور براہموس میزائلوں کے تجربے کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے۔
جنگی جنون ، بھارت نے ایک اور میزائل کے تجربے کی تیاری شروع کردی
جنگی جنون ، بھارت نے ایک اور میزائل کے تجربے کی تیاری شروع کردی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024