جنوبی کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے گر کر تباہ،2پائلٹ ہلاک ایک مسافر زخمی

جنوبی کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے گر کر تباہ،2پائلٹ ہلاک ایک مسافر زخمی

لاس اینجلس(سچ نیوز) جنوبی کیلیفورنیا میں دو چھوٹے طیارے گر کر تباہ ہو گئے، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک جبکہ ایک مسافر زخمی ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ لاویرن میں بریکٹ فیلڈ ایئرپورٹ کے نزدیک ایک نجی نرسری پلانٹ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث 69سالا شخص موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا، مذکورہ ایئرپورٹ کے احاطے میں ہی ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث اسکا پائلٹ ہلاک ہو گیا، طیارہ تباہ ہونے کے دوران اس میں زور دھماکہ ہوا جس سے اردگرد لوگ خوفزادہ ہو گئے، دونوں حادثات کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version