سیول ( ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونیوالے امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجی سرحدی گاؤں پانمونجوم کے دورے کے دوران غلطی سے سرحد عبور کرگیا جیسے شمالی کوریا کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا، اقوام متحدہ کی کمانڈ امریکی فوجی کی رہائی کے لیے اپنے شمالی کوریا کے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکیوں یا جنوبی کوریائی باشندوں کے اس طرح شمالی کوریا میں داخلے کے واقعات بہت کم ہیں حالانکہ 1950 سے 1953 کی کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد سے 30,000 سے زیادہ شمالی کوریا کے باشندے سیاسی جبر اور معاشی مشکلات سے بچنے کے لیے جنوبی کوریا فرار ہو چکے ہیں۔