ممبئی (سچ نیوز)بھارت میں جہاں’’ می ٹو مہم ‘‘ کے ذریعے اداکارائیں و خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔وہیں اب بھارت میں مرد حضرات بھی اس حوالے سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں اور لوگ ایسے مرد حضرات سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ بھی اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بات کریں، جو کبھی کسی خاتون کی جانب سے ہراساں کیے گئے ہوں۔جہاں اداکار آدھیان ثمن سے لوگوں نے ٹوئٹر پر مطالبہ کیا کہ وہ 2 سال قبل اداکارہ کنگنا رناوٹ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے واقعے کی تفصیل سامنے لائیں، وہیں اب بالی ووڈ کی معروف میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنی ‘ٹی سیریز’ کے مالک نے بھی اہم کارنامہ سر انجام دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی سیریز کے مالک بشن کمار نے اس نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کروادیا،جس نے ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق بشن کمار نے ممبئی کے امبالی پولیس تھانے میں اس نامعلوم خاتون کے خلاف شکایت درج کروادی،جنہوں نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے پولیس کو درج کرائی شکایت میں کہا کہ ٹوئٹر پر ایک نا معلوم شخص نے ‘می ٹو’مہم کے ذریعے ان پر جھوٹا الزام لگایا۔