جنسی ہراساں سے بچنے کے لئے کم عمری میں شادی کی:اداکارہ نکولوکڈمین

جنسی ہراساں سے بچنے کے لئے کم عمری میں شادی کی:اداکارہ نکولوکڈمین

نیویارک (سچ نیوز) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکولو کڈمین نے اعتراف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے اس لیے شادی کی،کیوں کہ وہ جنسی طور پر ہراساں نہیں ہونا چاہتی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نکولو کڈمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں اور محض 21 سال کی عمر میں اداکار ٹام کروز سے اس لیے شادی کی، کیوں کہ نازیبا رویوں سے بچنا چاہتی تھیں۔اداکارہ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہوں نے ٹام کروز سے اس لیے شادی کی، کیوں کہ وہ انڈسٹری میں ایک معروف اداکار کے ساتھ تعلقات قائم کرکے نام اور دولت کمانا چاہتی تھی۔نکولو کڈمین نے واضح کیا کہ کم عمری اور کیریئر کے آغاز میں ہی ٹام کروز سے شادی کرنے کی وجہ سے ہی وہ دیگر مرد حضرات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے سے محفوظ رہیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے محبت اور اپنے تحفظ کی خاطر کم عمری میں شادی کی اور بعد میں جب ان کی شادی کو کافی عرصہ گزرا تو انہیں احساس ہوا کہ شادی خاتون کے تحفظ کی ضامن ہے۔

Exit mobile version