ممبئی(سچ نیوز) کاجول نے تنوشری دتہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کاجول نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے لیکن ہراسانی جیسا قبیح فعل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر جگہ ہے۔ صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اداکارہ کاجول نے کہا بالی ووڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرناپڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھاتی۔رپورٹ کے مطابق کاجول نے ’’می ٹومہم‘‘ کے بارے میں کہا کہ اس مہم کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 برس قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ناناپاٹیکر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیاتھا۔
جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے: اداکارہ کاجول
جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے: اداکارہ کاجول
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023