ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبردآزما ہوا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں چنیوٹ میں ریسکیو 1122 کی طرف سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
آگاہی واک جو ریسکیو آفس سے شروع ہوئی اور ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہو گئی۔واک میں ریسکیو افسران’ اہلکاروں اور ریسکیو سکائوٹس نے شرکت کی۔شرکاء نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت اورضرورت پر مبنی بینر اٹھا رکھے تھے جس پر فرسٹ ایڈ کے متعلق پیغام موجود تھے۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔چنیوٹ