جنرل اسمبلی اجلاس کے کچھ دن بعد نیو یارک میں حملہ، اتنے لوگ ہلاک کہ امریکہ ہل کر رہ گیا

جنرل اسمبلی اجلاس کے کچھ دن بعد نیو یارک میں حملہ، اتنے لوگ ہلاک کہ امریکہ ہل کر رہ گیا

نیو یارک (سچ نیوز) امریکہ کے بین الاقوامی شہر نیو یارک میں 4 بے گھر افراد کو گلی میں ہونے والے جھگڑے کے دوران قتل کردیا گیا ۔نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں چائنا ٹاﺅن کے پاس مقامی وقت کے مطابق رات کو 2 بجے پولیس کوہنگامہ آرائی کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ جب تک پولیس پہنچی اس وقت تک 4 افراد ہلاک ہوچکے تھے جبکہ پانچواں انتہائی زخمی تھا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈٹیکٹو اینیٹ شیلٹن کے مطابق حملہ ایک 24 سالہ شخص نے چاقو کے ساتھ کیا جس میں بے گھر افراد مارے گئے۔جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت بے گھر افراد تین مختلف گلیوں میں سوئے ہوئے تھے۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے ابھی تک حملہ آور یا مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

Exit mobile version