"جعلی بابے اور روحانی گروﺅں سے دور رہیں کیونکہ وہ۔۔۔”بھارتی فوج کی اپنے اہلکاروں کو ایسی ہدایات کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

"جعلی بابے اور روحانی گروﺅں سے دور رہیں کیونکہ وہ۔۔۔"بھارتی فوج کی اپنے اہلکاروں کو ایسی ہدایات کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی فوج نے سپاہیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روحانی گروﺅں اور جعلی بابوں سے دور رہیں کیونکہ وہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹس ہوسکتے ہیں جو آپ سے درست معلومات اگلوانے کی کوشش کررہے ہوں۔اکنامک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ یہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے آپریٹوز کا نیا طریقہ ہے جو حاضرسروس فوجیوں یا ان کی فیملیز سے حساس معلومات کے حصول کے لیے اختیار کرسکتے ہیں، یہ وارننگ بھارتی فوج نے اپنے اہلکاروں کو ایک محکمانہ نوٹس میں دی ہے ، یہ طریقہ عمومی طورپر اس وقت استعمال کیاجاتاہے جب کوئی بھارتی شہری کسی اہلکار کا کوئی مسئلہ بیان کرتا ہے ۔

حکام نے واضح کرتے ہوئے مزید کہاکہ عمومی طورپر واٹس ایپ ، یوٹیوب اور سکائیپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے روحانی گرو کا روپ اپنا لیتے ہیں، فوج نے تقریباً150ایسے مشتبہ پروفائلز کا سراغ لگایاہے کہ جوحاضرسروس، ریٹائرڈ افسران اور ان کے خاندانوں سے حساس معلومات لینے کی کوشش کررہے تھے ، کچھ پروفائلزفرضی خواتین کی ہیںجو اہلکاروں کو پھانسنے کیلئے بنائی گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں کے جھانسے میں آنے کاتازہ کیس راجھستان میں پیش آیا جہاں دو اہلکاروں کوہنی ٹریپ ہونے کے بعد پاکستانی خواتین کو مبینہ طورپر حساس معلومات فراہم کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا، کئی دیگر پروفائلز جعلی لاٹری سکیم کی تھیں جو بلیک میلنگ میں ملوث ہورہی تھیں۔

فوج نے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مختلف ایپس پر فوٹو اور ویڈیو شیئرکرتے وقت محتاط رہیں، یہ مشکوک افراد اپنے اہداف کو شکار کرنے کیلئے بھی استعمال کرتی ہیں، فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایجنٹس فوجی نقل و حرکت ، سٹریٹجک فورسز کمانڈ،آپریشنل تیاریاں، سینئر فوجی حکام کے رابطہ نمبرزاور سٹرائیک فارمیشنزکی معلومات کی تلاش میں ہیں۔

Exit mobile version