اسلام آباد (سچ نیوز )جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کریں گے جبکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی براہ راست نگرانی کریں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہواجس جعلی اکاونٹس کیس میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس پر قائم سی آئی ٹی نے کام شروع کردیا ہے، ٹیمیں نیب ہیڈ کوارٹرز اور کراچی پہنچ کر شواہد کی بنیاد پر بیانات ریکارڈ کریں گی۔چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب چئیرمین نے کہا کہ نیب قانون، ٹھوس شواہد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔