” جسٹس وقار سیٹھ کے دماغ کا ٹیسٹ کرانا چاہیے تاکہ پتا چلے ایک ۔۔۔”سینئر صحافی انصار عباسی بھی برس پڑے

" جسٹس وقار سیٹھ کے دماغ کا ٹیسٹ کرانا چاہیے تاکہ پتا چلے ایک ۔۔۔"سینئر صحافی انصار عباسی بھی برس پڑے

لاہور (سچ نیوز )خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ گزشتہ روز جاری کر دیاہے جس میں انہیں سزائے موت کا حکم دیا گیاہے جبکہ جسٹس سیٹھ وقار نے تفصیلی فیصلے کے پیرے 66 میں لکھا ہے کہ اگر پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش کو لاکر3 دن ڈی چوک میں لٹکایاجائے جسٹس شاہد کریم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے اس فیصلے سے اختلاف کیاہے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا گیا تاہم اس پر کئی وفاقی وفاقی وزراءاور اپوزیشن کے رہنماﺅں کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آئے ہیں جبکہ اعتزاز احسن اور کئی وزراءیہ بھی کہہ گزرے کہ ” جسٹس سیٹھ وقار کے دماغ کا ٹیسٹ کروانا چاہیے جس پر سینئر صحافی انصار عباسی غصے میں آ گئے اور پیغام جاری کر دیاہے ۔

سینئر صحافی انصار عباسی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومتی وزراءکے ساتھ ساتھ اعتزاز احسن جیسے وکلاءکہتے ہیں کہ جسٹس وقار سیٹھ کے دماغ کا ٹسٹ کرانا چاہیے۔ واقعی ایسا ضرور کریں تاکہ پتا چلے ایک آمر کو موت کی سزا سنانے والا جج پاکستان میں کیسے پیدا ہو گیا۔“

صحافی انصاف عباسی کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہی۔

Exit mobile version