اقوام متحدہ(سچ نیوز )اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ماو چھاو شو نے امید ظاہر کی کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں نرمی کا رحجان برقرار رکھنے اور قیام امن کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے متعلقہ فریقین آپس میں تعاون کرتے ہوئے مشترکہ کوشش کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جزیر نما کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں عمومی بحث کے دوران ماو چھاو شو نے کہا کہ چین جزیر نما کوریا کے مسلے کے حل کے لئے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بات چیت اور شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین روابط کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی موجودہ ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔چین شمالی کوریا کی جانب سے جزیر نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے او ر قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے۔