جدہ رپورٹ
(نماہندہ خصوصی زاہد فدا سعودی عرب جدہ روزنامہ سچ نیوز)
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات. وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اور انہوں نے سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا.
فردوس عاشق اعوان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ او آئی سی کے رکن ملک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سنیں .مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا.کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے او آ ئی سی بھارت پر دباؤ بڑھائے.بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے. بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ۔بابری مسجد کے فیصلے سے سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے پاکستان او آئی سی کیساتھ ہر قسم کے تعاون اور سہولت کاری کیلئے تیار ہے
ناروے میں پیش آنیوالے واقعہ پر او آئی سی کو مسلم امہ کی جانب سے ایک متفقہ موقف پرزور انداز میں اپنانا چاہئے ۔وزیراعظم عمران خان اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ متعارف کرانے کیلئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم چاہتے ہیں او آئی سی کے ذریعے ریاست مدینہ کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے لایا جائے ۔اسلام کا حقیقی چہرہ سامنے لا کر اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو شکست دی جا سکتی ہے.