ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ خان اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کا معاشقہ ایک عرصے تک زبان زدِ عام رہا ۔ تین سال تک ان کا معاشقہ چلتا رہا جس کے بعد دونوں میں بریک اپ ہوگیا اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہوگئے لیکن آج بھی ان کے افیئر اور بریک اپ کے بارے میں باتوں کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق ایشوریہ اور سلمان خان کے معاشقے کا خاتمہ بھی میڈیا کی زینت بنا۔ ایشوریہ رائے کی جانب سے سلمان خان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کا دبنگ خان نے انکار کیا تھا۔ ایشوریہ رائے کے الزام پر دبنگ خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے کہا تھا ” اب وہ سب کے سامنے یہ باتیں کہہ رہی ہیں، جب وہ سلمان کے ساتھ گھومتی پھرتی تھیں۔ جب وہ ہمارے گھر پر آتی تھیں تب کیا انہوں نے اس رشتے کو قبول کرلیا تھا؟“۔سہیل خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ سلمان خان یہ جاننا چاہتے تھے کہ ایشوریہ انہیں کتنا چاہتی ہیں لیکن وہ سلمان کے بارے میں تذبذب کا شکار تھیں۔جب ایشوریہ وویک اوبرائے کے ساتھ تھیں تب بھی سلمان کے ساتھ رابطے میں رہتی تھیں، اس وجہ سے وویک بھی ایشوریہ سے ناراض رہتے تھے۔سلمان خان اور ایشوریہ رائے نے تقریباً 19 سال قبل فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ میں کام کیا تھا۔یہیں سے ان کی لو اسٹوری کا آغاز ہوا تھا لیکن 3 سال بعد ہی دونوں کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ایشوریہ نے سلمان پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا جبکہ سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔ ایشوریہ کے الزام پر سلمان خان نے کہا تھا ’ میں خود اتنا جذباتی انسان ہوں کہ مجھے کوئی پیٹ سکتا ہے۔ جب میں غمگین ہوتا ہوں تو خود کو نقصان پہنچاتا ہوں دوسروں کو نہیں‘۔خیال رہے کہ سلمان خان سے بریک اپ کے بعد ایشوریہ رائے اور وویک اوبرائے میں قربتیں بڑھ گئی تھیں لیکن ایشوریہ کی ان کے ساتھ بھی شادی نہیں ہوسکی۔ ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کی جبکہ سلمان خان آج بھی غیر شادی شدہ ہیں۔
” جب وہ ہمارے گھر آتی تھیں تب ۔۔۔ “ وہ وقت جب سلمان اور ایشوریہ کے افیئرپرسہیل خان پھٹ پڑے تھے
” جب وہ ہمارے گھر آتی تھیں تب ۔۔۔ “ وہ وقت جب سلمان اور ایشوریہ کے افیئرپرسہیل خان پھٹ پڑے تھے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023