جب رشتوں کو ٹوٹتے دیکھا ۔۔۔

جب رشتوں کو ٹوٹتے دیکھا ۔۔۔

تحریر : محی الدین رند

میں نے جب سے لوگوں کو زندگی میں آنے کے بعد زندگی سے جاتے دیکھا رشتہ بننے کے بعد ٹوٹتے دیکھا تب سے مجھے ڈر لگنے لگا رشتے بنانے سے پہلے لوگ آپکی زندگی میں آتے ہیں جب آپکو انکی عادت ہو جاتی ہے وہ آپکو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں

کئی جان بوجھ کر چھوڑ دیتے ہیں

کئی کسی مجبوری کے سبب چلے جاتے ہیں

مگر

سب چلے ہی جاتے ہیں

چاہے آپکو انکے بغیر رہنا بھی نہ آتا ہو

مگر سب اپنی عادت ڈال کر آخر چلے جاتے ہیں

جانا ہی ہوتا ہے تو آتے ہی کیوں ہیں

مت آیا کریں نا پھر

کیوں عادتیں خراب کرتے ہیں دوسروں کی

اسی لئے مجھے رشتے بنانے سے ڈر لگتا ہے

بندہ اکیلا ہو تو ہی بہتر رہتا ہے

تنہائی ہی اچھی ساتھی ہوتی ہے بس

Exit mobile version