ٹوکیو(سچ نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی جی 20میٹنگ میں گھر سے اپنا ایک مگ لے کر آ گئے اور جب باقی ممالک کے سربراہ ایک جیسے گلاسوں میں کولڈڈرنک پی رہے تھے، ولادی میر پیوٹن اپنے مگ میں مشروب پیتے رہے۔ جب میٹنگ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں تو انٹرنیٹ صارفین کہنے لگے کہ کیا روسی صدر دنیا میں کسی پر بھی اعتبار نہیں کرتے؟اس پر روسی صدر کے ترجمان سامنے آئے اور ان کے مگ ساتھ لیجانے کی اصل وجہ دنیا کو بتا دی۔
If you’d seen what I’ve seen, you’d bring your own cup too. pic.twitter.com/3FPLcmR7f1
— Darth Putin (@DarthPutinKGB) June 28, 2019
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ ”ولادی میر پیوٹن کولڈڈرنک نہیں پینا چاہتے تھے، آپ لوگوں نے دیکھا ہو گا کہ وہ میٹنگ کے دوران مسلسل اپنے تھرمس سے چائے پیتے رہے تھے۔ میٹنگ میں باقی تمام لوگوں کو ڈائٹ کوک دی گئی تھی جو انہوں نے نہیں پینی تھی۔ چنانچہ ان کے لیے روسی حکام نے چائے کا انتظام کیا تھا۔“ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ولادی میر پیوٹن نے کئی گھنٹے طویل سالانہ پریس کانفرنس کی تھی۔ اس میں بھی ایسا ہی مگ مسلسل ان کے سامنے رہا اور وہ اس سے چائے پیتے رہے۔