پیرس( ویب ڈیسک)فرانسیسی صدر ایما نوئیل میکرون سے سکو ل کے دورے کے موقع پر ایک بچی نے حیران کن سوال پوچھ کر نہ صرف حیران بلکہ شرمندہ کر دیا۔ بچے نے معصومانہ لہجے میں پوچھا کہ جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد اب آپ کے مزاج کیسے ہیں؟۔
فرانسیسی اخبار "لی فیگارو” نے جمعرات کو خبر دی کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک سکول کا دورہ کر رہے تھے۔ ایک طالب علم نے ٹیلی ویڑن کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے کے لیے اجازت طلب کرنے خاطر انگلی اٹھائی۔ اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟۔صدر میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اوہ وہ ٹھیک ہیں ، یہ تفریح نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔پھر اس نے بچے کو مزید کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا ، یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا۔