تھرپارکر کی صورتحال، وزیرِاعظم کی جانب سے تشویش کا اظہار

اسلام آباد:  (سچ نیوز)  وزیرِاعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر قومی صحت کو فوری طور پر تھر کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ کی ملاقات کی جس میں معاونین خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد موجود تھے۔

وزیراعظم نے تحریک انصاف صوبہ سندھ کے نئے صدر اور سیکرٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبائی قیادت پی ٹی آئی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے۔

وزیراعظم نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر قومی صحت کو فوری طور پر تھر کا دورہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھر جا کر صحت سے متعلق مسائل پر عوام کو ریلیف فراہم کریں، تحریک انصاف کی حکومت سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

Exit mobile version