*میانوالی: تھانہ پپلاں پولیس کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی۔ کلاشنکوف، 3عدد پسٹل 30 بور برآمد۔ ملزمان گرفتار۔ مقدمات درج۔*
میانوالی: ڈی ایس پی سرکل پپلاں شاہد نذیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پپلاں انسپکٹر محمد اقبال اور انکی ٹیم نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ محمد عثمان خوشی محمد، محمدشاکر سے 03 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 340/2018 میں گرفتار ملزم ذکاء اللہ عرف ذکا مصلی سے دوران تفتیش انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پپلاں میں الگ الگ مقدمات درج کیے۔
ڈی پی او حسن اسد علوی نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔
*ترجمان میانوالی پولیس*