واشنگٹن: (سچ نیوز) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے پاک امریکا باہمی تعاون اور تجارت میں گرم جوشی آ رہی ہے، توقع ہے پاکستان سے تعلقات مزید پائیدار اور تجارت پر مرکوز ہوں گے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے اہداف سے تجارتی ماحول بہتر ہوگا، جس سے ہونے والی ترقی خطے میں استحکام کا باعث بنے گی۔
امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز چار روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کو خوش کن قرار دیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال ہوا۔