اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں کس حال میں ہیں اٹارنی جنرل 28 اگست تک رپورٹ چیمبر میں جمع کرائیں۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس زیر سماعت ہے، وکیل نے سپریم کورٹ کے حکم پر کل اٹھائے گئے نکات ہائیکورٹ میں پیش کیے،اس صورتحال میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔چیف جسٹس نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق انہوں نے تمام نکات ہائیکورٹ میں پیش کر دیے ہیں، ایسی صورت حال میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہو گا، کیس کی سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔