”تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا تو ۔۔۔۔“ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایسی بات کردی کہ اسد عمر کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

”تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا تو ۔۔۔۔“ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایسی بات کردی کہ اسد عمر کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد (سچ نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانا مناست نہیں ، یہ وہ طبقہ ہے جو بل ادا کرتاہے تو اس کے پاس بچوں کی فیس دینے کےلئے پیسے نہیں ہوتے اور اگر بچوں کی فیس دیدے تواس کے پاس بل کی ادائیگی کیلئے کچھ نہیں بچتا ،اگر مڈل کلاس طبقے پر ٹیکس لگایا گیا تو اپوزیشن حکومت کے اس عمل کے خلاف احتجاج کرے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانا مناسب نہیں ہے ۔ یہ ایسا طبقہ ہے جو بل دیتاہے تو اس کوبچوں کی فیس دینا مشکل ہوتاہے اور اگر فیس دیتاہے تو بل کی ادائیگی کرنا مشکل ہوجاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کے تنخواہ دار اور مڈل کلاس طبقے پر ٹیکس نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں اگر عوام پر بوجھ ڈالا گیاتو ہم اس کی مخالفت کریں اور اپوزیشن حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں مشیر خزانہ تھا تو ہم نے ٹیکس کے نظام میں بنیادی اصلاحات کی تھیں جس کے آگے چل کربہت مثبت نتائج سامنے آنا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میر ی خواہش ہے کہ حکومت ہماری اچھی چیزوں کو مزید آگے بڑھا کر ملک کوترقی دے نہ کہ پیچھے چلی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہونا شروع ہوگیاہے ۔ ہم نے تحریک انصاف کو ایک اچھی اور مضبوط معیشت دی ہے ۔ یہ ہماری حکومت کوبرا دکھانے کیلئے جوحرکات کرتے ہیں اس کا ملکی معیشت کو نقصان ہورہاہے اور سٹاک مارکیٹ بھی نیچے آرہی ہے ۔

Exit mobile version