برسلز (سچ نیوز)افغانستان بھر میں جاری پر تشدد واقعات اور جھڑپوں کے سبب رواں برس کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انسانی معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 7 اکتوبر تک افغانستان بھر میں ڈھائی لاکھ کے قریب شہری داخلی طور پر بے گھر ہوئے۔واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ چند ماہ کے دوران طالبان اور داعش کے حملوں میں اضافہ ہوا ۔