تعلق ختم کرنے پر بوائے فرینڈ نے 17 سالہ لڑکی کو خنجر مار کر مفلوج کردیا

تعلق ختم کرنے پر بوائے فرینڈ نے 17 سالہ لڑکی کو خنجر مار کر مفلوج کردیا

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں سابق بوائے فرینڈ نے 17سالہ سافٹ بال سٹار کو خنجر کے وار کرکے مفلوج کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق میڈیسن شیمٹز نامی متاثرہ لڑکی امریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی اور اپنے ہائی سکول کی سافٹ بال ٹیم کی کھلاڑی تھی۔

میڈیسن کا 18سالہ سابق بوائے فرینڈ سپینسر پیئرسن تعلق ختم کرنے کے بعد کئی دن تک اس کا تعاقب کرتا رہا اور دھمکاتا رہا اور پھر اس نے 3جون کے روز میڈیسن پر خنجر سے حملہ کر دیا۔ اس نے میڈیسن کے جسم میں 15بار خنجر گھونپا۔ خوش قسمتی سے میڈیسن کی جان تو بچ گئی تاہم اس کا نچلا دھڑ مفلوج ہو گیا۔

Exit mobile version