واشنگٹن (سچ نیوز)تجزیہ کار معید یوسف نے کہاہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں برف پگھلی ہے ،امریکہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ شکیل آفریدی کا تبادلہ نہیں کرے گا ، امریکہ چاہتاہے کہ پاکستا ن افغانستان کے حوالے سے مدد کرے اور طالبان کو مذاکرات کی میزپر لے کر آئے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں برف تو پگھلی ہے لیکن بنیاد ی مسئلہ وہیں کا وہیں ہے اور یہ مسئلہ افغانستان ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کیا کردا ر ہو سکتاہے ؟انہوں نے کہا کہ پا ک امریکہ تعلقات میں ہونیوالی تما م گفتگو کے افغانستان کے حوالے سے ہوئی ہے ۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ افغانستان سے نکلے اور پاکستان اس معاملے میں اس کی مدد کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرپاکستان اور امریکہ مل کرطالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئیں تو پھر پاک امریکہ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہ یہاں ایک سوال اور بھی پیدا ہوتاہے کہ اگر افغانستان کا مسئلہ حل ہوگیا تو پھر پاک امریکہ تعلقات کا رخ کیا ہوگا ؟ امریکہ کا موقف یہ ہے کہ افغانستان کا مسئلہ حل ہوگااور پاکستان اس میں مدد کرے گا تو پھر باقی معاملات پر بات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کا تبادلہ نہیں ہو سکتا کیونکہ امریکہ یہ کہتا ہے کہ ہم یہ قانونی طور پر نہیں کر سکتے لیکن امریکی کانگریس میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کوبڑی اہمیت دی جاتی ہے ۔
تعلقات میں برف پگھلی ، امریکہ شکیل آفرید ی کے بدلے عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کرے گیا :معید یوسف
تعلقات میں برف پگھلی ، امریکہ شکیل آفرید ی کے بدلے عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کرے گیا :معید یوسف
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023