ترک صدر رجب طیب اردگان کاجلد دورہ پاکستان کرنے کااعلان

ترک صدر رجب طیب اردگان کاجلد دورہ پاکستان کرنے کااعلان

انقرہ ( سچ نیوز) ترک صدر طیب رجب اردگان کاجلد دورہ پاکستان کرنے کا اعلان ، کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ پاک ترک تعلقات پراثرانداز نہیں ہوگا ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  ترک صدر  رجب طیب اردگان نے جلدپاکستان کادورہ کرنے کا اعلان کیا ہے ،ترک صدر کے اس دورے کے دورا ن دونوں ممالک میں مختلف معاہدے ہوں گے ۔پاکستان اورترکی تعلیم  اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے ۔

 جنیوا میں ترک صدر اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان دوگھنٹے کی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدرکو کوالا لمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن سے آگا ہ کیاتھا ۔

جمعہ کے روزصحافیوں سے گفتگو کے دوران ترک صدر نے سعودی عرب پر پاکستان کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ترک صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی معاشی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے جس کا سعودی عرب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ کوالا لمپور سمٹ میں گیا تو سعودیہ میں کام کرنے والے 40 لاکھ مزدوروں کو واپس پاکستان بھجوا کر ان کی جگہ بنگالیوں کو بھرتی کرلیا جائے گا۔ ترک صدر کے مطابق سعودی عرب نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ پاکستان کے سنٹرل بینک میں رکھے گئے اپنے پیسے بھی واپس نکال لے گا۔

Exit mobile version