انقرہ (سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کردوں کے خلاف جاری آپریشن چشمہ امن کے باعث پاکستان سمیت 2 ممالک کے دورے ملتوی کردیے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے عمران خان کی دعوت پر 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا خصوصی دورہ کرنا تھا لیکن اب یہ منسوخ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کیا جاچکا ہے۔ رجب طیب اردگان کا یہ دورہ شام میں جاری آپریشن چشمہ امن کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی۔ اس دورے کے دوران انہوں نے نہ صرف پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرنی تھیں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط بھی کرنا تھے۔دورہ پاکستان کے دوران رجب طیب اردگان پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ترک صدر اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اچانک دورہ پاکستان ملتوی کردیا
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اچانک دورہ پاکستان ملتوی کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024