ماسکو (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
کریملن کے مطابق دونوں صدور نے اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترک صدارتی محل کے مطابق صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ایران کے خلاف حملوں کو قبول نہیں کرتا اور نا ہی علاقائی ممالک کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔ترکیہ ایران جنگ پر قابو پانے کےلئے اور خطے میں امن کے قیام کےلیے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

































