ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت پوری طاقت کے ساتھ واپس مثبت سمت بڑھ رہی ہے
انقرہ (اے پی پی) ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں آرتوین یوف ایلی بیراج کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا سے مقابلے کے بعد ملکی اقتصادی مفادات پوری طاقت کے ساتھ لوٹنے لگے ہیں اور اس بیراج کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وبا کے خلاف جدوجہد میں ماسک ، سماجی فاصلے اور صفائی کے اصولوں کے مطابق معمول کی زندگی بحال ہو چکی ہے