ازمیر ( سچ نیوز ) ترکی کے تیسرے اہم ترین شہر ازمیر اور استنبول میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں آنے والے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔ ازمیر شہر میں عمارتیں لرز اٹھیں، کئی عمارتیں گر گئیں اور متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں 6.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکےمقامی وقت کے مطابق چار بجکر 51منٹ پر محسوس کئے گئے،زیر زمین زلزلے گی گہرائی 16.54 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے کئی عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔