ترکی نے متحدہ عرب امارات کے جاسوس گرفتار کرلئے، نیا تنازعہ پیدا ہوگیا

ترکی نے متحدہ عرب امارات کے جاسوس گرفتار کرلئے، نیا تنازعہ پیدا ہوگیا

انقرہ (سچ نیوز )ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول سے دو مبینہ جاسوس گرفتار کیے ہیں جو متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔ اس گرفتاری سے ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کئی ماہ سے ان دونوں شہریوں کی نگرانی کررہی تھی جو ترکی میں مقیم عرب شہریوں کی جاسوسی کررہے تھے۔ترک حکام نے مزید کہا کہ زیر حراست دونوں افراد متحدہ عرب امارت کے لئے جاسوسی کرتے ہوئے پائے گئے۔ایک جاسوس اکتوبر 2018ءمیں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں سفاکانہ قتل کے چند روز بعد استنبول پہنچا تھا، اس لیے حکام اس کے اس قتل کیس میں ممکنہ کردار کی تحقیقات کررہے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ زیر حراست دونوں مشتبہ جاسوسوں کے قبضے سے کمپیوٹر برآمد ہوئے ہیں،جنہیں انہوں نے خفیہ مقام میں چھپاکر رکھا تھا۔ ترک حکام نے مشتبہ جاسوسوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کر دے دیا۔

Exit mobile version