ترکی کی خودساختہ کار کا پروجیکٹ 2 سال پہلے لنچ کیا گیا، 100 ترک انجینئرز نےحصہ لیا۔ یورپ کی پہلی الیکٹرک گاڑی جو ڈیزائن، پرفارمنس اور قیمت میں بہترین ہے۔ 2 مختلف انجن کی حامل یہ گاڑی 30 منٹ سےکم میں چارج ہوگی، 500 کلومیٹر تک چلےگی۔ ہر سال ایک لاکھ 75 ہزار گاڑیوں کی پروڈکشن ہوگی pic.twitter.com/ezasattD0F
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) December 28, 2019
استنبول( سچ نیوز )ترکی کا60 سالہ خواب پورا ہوگیا۔ترکی کی پہلی الیکٹر ک موٹر گاڑی پروڈکشن کیلئے تیارکرلی گئی۔ترکی نے الیکٹرک کار کی پروڈکشن میں کئی یورپی ملکوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی خودساختہ کار کا پروجیکٹ 2 سال پہلے لانچ کیا گیا۔اس کام میں 100 ترک انجینئرز نے حصہ لیا۔یہ کاریورپ کی پہلی الیکٹرک گاڑی ہے جو ڈیزائن، پرفارمنس اور قیمت میں بہترین ہے۔2 مختلف انجن کی حامل یہ گاڑی 30 منٹ سےکم میں چارج ہوگی،500 کلومیٹر تک چلے گی۔ہر سال ایک لاکھ 75 ہزار گاڑیوں کی پروڈکشن ہوگی۔ترکی کی مقامی طور پرتیارکردہ پہلی الیکٹرک سمارٹ کار TOGG ترک مارکیٹ میں 2022 میں فروخت کیلئے تیارہوگی۔گاڑی کے نمونے کی نمائش میں ترک صدر ایردوان بھی شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’یہ ہمارے لیے تاریخی دن ہے، ہم نے گزشتہ ساٹھ سالوں سے دیکھے گئے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے اور آج اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔انہوں نے کہا اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے100 سے زیادہ ترک انجینئر زدن رات کام کر رہے ہیں۔ اس گاڑی کے ڈیزائنرز اور انجینئرزکی کوششوں سے مقامی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سو فیصد مقامی سطح پر ہی اسے تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا ترکی نے کار کی ٹیکنالوجی میں دنیا میں نیا ورژن متعارف کروایا ہے۔ اور اب وہ اس الیکٹرک سمارٹ کارکو دنیاسے متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا یہ گاڑی ماحول کو آلودہ نہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ الیکٹرک سمارٹ کار 2022 میں ترکی میں پوری چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تیار کرلے گی۔ انہوں نے کہا’ہم اس گاڑی کو عالمی برانڈ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اسے بڑے پیمانے پر تیار کرنے کے بعد یورپ میں فروخت کریں گے ۔ یہ یورپ میں اپنی طرز کی واحد کلاسیکی گاڑیوں سے ہٹ کر ایس یو وی ماڈل کی مالک گاڑی ہوگی۔‘