استنبول( سچ نیوز ) ترکی میں گزشتہ دنوں ہولناک زلزلہ آیا اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے۔ زلزلے کے بعد ایک آدمی ایسی مہم پر نکل کھڑا ہوا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ترک اخبار حریت ڈیلی کے مطابق اس آدمی نے زلزلے کے بعد رات کو صوبہ دیار بکیر کے ضلع بسمیل چاقو سے 160گاڑیوں کے ٹائر پھاڑ دیئے اور چلتا بنا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ نوجوان یکے بعد دیگرے گاڑیوں کے پاس بیٹھتا اور ان کے ٹائروں میں خنجر مار کر انہیں پنکچر کرتا چلا جاتا ہے۔
اگلی صبح جب اس علاقے کے لوگ اٹھے اور اتنی بڑی تعداد میں اپنی گاڑیوں کے ٹائر پھٹے ہوئے دیکھے تو شدید مشتعل ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ قطعی ناقابل قبول ہے اور وہ بھی خاص طور پر زلزلے کے بعد، جب کسی بھی وقت آدمی کو گاڑی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ویڈیو میں اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس کی شناخت کرنے اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں 6.8شدت کا زلزلہ آیا جس میں اب تک 31افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔