انقرہ(سچ نیوز) ترکی میں بند ٹوٹنے کے باعث ایک ڈیم خالی ہو گیا اور نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ڈیکل ڈیم صوبہ دیارباقر کے ضلع ایجیل میں واقع ہے جس کا کچھ دنوں قبل ایک گیٹ ٹوٹ گیا اور تمام پانی ڈیم سے خارج ہو گیا۔ جب ڈیم خالی ہوا تو لوگوں نے کیا دیکھا کہ ڈیم کی سطح پر ایک پورے کا پورا گاﺅں موجود تھا جو اب تک زیرآب رہا اور کسی کو اس کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈیم 1997ءمیں بنایا گیا تھا اور یہ گاﺅں اس کی حدود میں آنے کے باعث مکینوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔ اتنا عرصہ گزرجانے کے بعد لوگ اس گاﺅں کو بھول چکے تھے تاہم ڈیم خالی ہونے پر ایک بار پھر لوگوں کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ گاﺅںکے 78گھروں، مسجد، مدرسے اور ایک مزار کی عمارتیں اب کھنڈر بن چکی تھیں اور قبرستان کے آثار ہی باقی رہ گئے تھے۔گاﺅں میں موجود یہ مزار اللہ کے ایک پیغمبرالعشاء(Elisha)علیہ السلام کا تھا جو بنیادی طور پر یہودیوں کے نبی تھے اور دیگر انبیاءکرام کی طرح مسیحیوں اور مسلمانوں کے لیے بھی یہ مزار یکساں مقدس تھا۔اس ڈیم کی تعمیر 1995ءمیں شروع ہوئی تھی اور تب حضرت العشاءعلیہ السلام کا جسدِ مبارک اس جگہ سے قریبی علاقے ’کیلے‘ (Kale)میں ایک نیا مقبرہ تعمیر کرکے وہاں منتقل کر دیا گیا تھا۔