لاہور (سچ نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد کل ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔علامہ خادم حسین رضوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ حکومت سے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں وفاقی و صوبائی نمائندگان نے شرکت کی تھی تاہم ان کیساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی ناکامی پر دھمکی دی ہے کہ ہم آپ کو ”بھون“ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالکل نہیں جھکیں گے اور کل ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کیساتھ تقریباً معاملات طے ہو چکے ہیں ، صوبائی حکومت علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر سے مسلسل رابطے میں ہے، شنید ہے کہ مظاہرے آج رات ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سخت کرب کا شکار ہیں، وزیر مذہبی امور اور وفاقی حکومت نے معاملات کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔ مظاہرین اور ان کے قائدین سے مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ معاملات حل گئے ہیں اور جلد ہی احتجاج بھی ختم ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نظر ثانی اپیل کا فیصلہ آنے تک استدعا کی جائے گی کہ آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے ،مذاکرات میں یہ سب طے ہوا اور جن کیساتھ مذاکرات ہوئے وہ اپنی پٹیشن دائر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 3وکلاءہیں جو نظر ثانی کی رٹ پٹیشن دائر کر رہے ہیں ،ان میں محمد عزیز چغتائی ،علام مصطفی چودھری اور اظہر صدیق شامل ہیں۔
تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی خبر آ گئی
تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023