تحریک انصاف کی حکومت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ،ق لیگ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے بڑا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف کی حکومت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ،ق لیگ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لئے نئی مشکلات کھڑی ہو گئیں،اتحادیوں نے  حکومت سے مزید  وزارتیں  مانگ لی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ کے بعد اب ایک اور اتحادی جماعت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے سرگرم ہوگئی ہے،بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت سے مزید ایک وزارت مانگ لی ہے، اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کا کہنا  ہے کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کو 7 نشستوں پر 2 وزارتیں اور ڈپٹی سپیکر کا عہدہ دیا جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی اسمبلی میں 5 نشستیں ہیں اور اسے ایک وزارت دی گئی ہے لہذا مرکز میں مزید ایک وزارت ہمارا حق بنتا ہے، وزارت دفاعی پیداوار بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لئے بے مقصد ہے، وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی وزارت بھی تبدیل کی جائے۔

Exit mobile version