تفصیلات کے مطابق فرمز، پاکستان میں انتخابات کے مانٹیرنگ کے علاوہ امریکا اور انٹرنیشنل میڈیا سے رابطے میں رہیں گی، عاطف خان نے بتایا کہ امریکہ پی آر فرمز سے تین ماہ کا معاہدہ کیا گیا ہے، امریکی میڈیا، انسانی حقوق اور مبصرگروپوں کے ساتھ پاکستان میں کاغذات نامزدگی چھیننے اور اغوا کے واقعات شئیر کئے ہیں، پی آر فرمز 10 دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،نئی پی آر فرمز کی خدمات، انتخابات کی نگرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کیلئے حاصل کی گئی ہیں،بدقسمتی سے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا صرف جائزہ لیتا رہتا ہے۔یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اکانومسٹ میں بانی پی ٹی آئی کا مضمون شائع کرانے میں ان ہی پی آر فرمز نے کردار ادا کیا،مضمون میں امریکا اور پاک فوج پر الزام لگایا گیا تھا کہ امریکا کو اڈے نہ دینے پر بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کیا گیا ،پی ٹی آئی اس سے قبل اسلام آباد میں سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف رابرٹ گرینئیر کی سربراہی میں ایک کنسلٹنسی فرم کی خدمات بھی لی تھیں،اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا میں پارٹی نے لابنگ فرم فینٹن\ارلوک کی خدمات بھی حاصل کی تھیں،لابی فرم نے امریکا میں سینکڑوں امریکی اور مغربی میڈیا کے اداروں سے رابطہ کیا تھا اور بانی جماعت کے متعدد انٹرویوز کرائے تھے۔
تحریک انصاف نے میڈیا ریلیشن اور لابنگ کیلئے امریکہ میں دو نئی فرمز سے معاہدہ کر لیا
تحریک انصاف نے میڈیا ریلیشن اور لابنگ کیلئے امریکہ میں دو نئی فرمز سے معاہدہ کر لیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025