اسلام آباد (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ دھاندلی کے مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور اگر ہماری بات کوسنجیدہ نہ لیاگیا تو پھر ہمیں دھرنا دینا بھی آتاہے اور احتجاج کرنا بھی آتاہے ،حکومت کا ہنی مون پریڈ پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں، تحریک انصاف غلطیاں کرنے میں خود کفیل ہے ۔
سماءنیوز کے پروگرام ” بیٹ نیوز“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا تھا کہ عمران خان اپنی پہلی تقریر میں ہی پارلیمانی کمیشن کا اعلان کردیں گے لیکن انہوںنے اپنی پہلی تقریر میں پارلیمانی کمیشن بنانے کا اعلان نہیں کیااور کہا گیا کہ آپ بتائیں کے کہاں کہاں دھاندلی ہوئی ہے ؟انہوں نے کہا کہ ابھی ہم حکومت کے 100دن پورے ہوتے دیکھ رہے تاکہ ان کا ہنی مون پیریڈ پورا ہوجائے ۔ اس کے بعد ہم پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے اور اگر پارلیمنٹ میں بھی ہماری بات کو سنجیدہ نہ لیا گیاتو پھر ہم کو احتجاج بھی کرنا آتاہے اور دھر نے دینا بھی آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم اپنی ایک دستاویز ی رپورٹ تیار کررہے ہیں۔ عمران خان کی اپنی انکوائری چل رہی ہے لیکن وہ چیئر مین نیب کو بلا کر کارروائیاں کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں ۔ حکومت کے وزراءبھی برملا کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کسی کو نہیں چھوڑنا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 100دن پورے ہو لینے دیں ۔ یہ غلطیاں کرنے میں خود کفیل ہیں۔