تالابوں تک پانی کے راستے میں غیر قانونی روکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے۔شوکت اقبال

تالابوں تک پانی کے راستے میں غیر قانونی روکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے۔شوکت اقبال

ڈپٹی کمشنر محمد کبیر خان آفریدی کی خصوصی ہدایت پر تالابوں تک پانی کے راستے میں رکاوٹوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر

ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تالابوں تک پانی کے راستے میں غیر قانونی روکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے بلا تعطل پانی کے فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال اور ریونیو اسٹنٹ کمشنر یوسف خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد کبیر خان آفریدی کی خصوصی ہدایت پرتالابوں تک پانی کے راستے میں روکاوٹوں کیخلاف گرینڈ اپریشن شروع کیا ہے جو کہ بلاتا خیر جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ تالابوں تک پانی کے راستے میں روکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کر رہے ہیں پانی کے راستے میں کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کرینگے تاکہ بلاتعطل شہریوں کو پانی کی سپلائی بحال ہوانہوں نے کہا کہ ان روکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے بھاری مشنیری کے ذریعے گرینڈ اپریش شروع کیاجوکہ گذشتہ روز سے جاری ہے اور مرتکب افراد کیخلاف مقدمات درج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کے راستے پر خاصہ دار فورس تعنیات کئے ہیں جو کہ پانی کے راستوں کی نگرانی کرینگے انہوں نے کہا کہ پانی کی بروقت فراہمی کیلئے ٹیوب ویلوں کو دن رات چلا رہے ہیں تاکہ شہریوں کا پینے کے پانی کا مسلہ حل ہو سکے ان کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے پانی سپلائی انچارج اختر زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Exit mobile version